بهشت ارغوان | حضرت فاطمه زهرا سلام الله علیها

بهشت ارغوان | حضرت فاطمه زهرا سلام الله علیها

ختم صلوات

ختم صلوات به نیت سلامتی و تعجیل در ظهور امام زمان (عج الله تعالی فرجه الشریف)

طبقه بندی موضوعی

ممکن ہے کہ جناب رسول خدا(ص)نے فدک فاطمہ(ع)کو دو طریقوں میں سے ایک طریقہ سے  دیا ہو ۔ پہلا فدک کی آراضی کو آپ کا شخصی مال قرار دیدیا ہو ۔

 دوسرا طریقہ یہ کہ اسے علی(ع)اور فاطمہ(ع)کے خاندان  پر جو مسلمانوں کی رہبری اور امامت کا گھر تھا وقف کردیا ہو کہ یہ بھی ایک دائمی صدقہ اور وقف ہو جو کہ ان کے اختیار میں دیدیا ہو۔

اخبار اور احادیث کا ظاہر پہلے طریقے کی تائید کرتا ہے لیکن دوسرا طریقہ بھی بعید نہیں ہے بلکہ بعض روایات میں اس پر نص موجود ہے جیسے ابان بن تغلب کہتے ہیں کہ میں نے امام جعفر صادق(ع)سے سوال کیا کہ کیا رسول خدا(ص)نے فدک جناب فاطمہ(ع)کو بخش دیا تھا آپ نے فرمایا کہ پیغمبر(ص)نے فدک وقف کیا اور پھر آیت ذالقربی کے مطابق وہ آپ کے اختیار میں دیدیا۔ میں نے عرض کی کہ رسول خدا(ص)نے فدک فاطمہ(‏ع)کو دیدیا۔  آپ نے فرمایا بلکہ خدا نے وہ فاطمہ(ع)کو دیا ۔(بحارالانوار، ج96 ص 213)امام زین العابدین(ع)نے فرمایا کہ رسول(ص)نے فاطمہ(ع)کو بطور قطعہ دیا ۔(کشف الغمہ ج 2 ص 102)ام ہانی نے روایت کی ہے کہ جناب فاطمہ(ع)جناب ابوبکر کے پاس آئیں اور ان سے کہا کہ جب تو مرے گا تو تیرا وارث کون ہوگا ؟ جناب ابوبکر نے کہا میری آل و اولاد، جناب فاطمہ(ع) نے فرمایا پس تم کس طرح رسول اللہ کے ہمارے سوا وارث ہوگۓ ہو، جناب ابوبکر نے کہا  اے رسول اللہ کی بیٹی ! خدا کی قسم میں رسول اللہ کا سونے، چاندی وغیرہ کا وارث نہیں ہوا ہوں۔ جناب فاطمہ(ع)نے کہا ہمارا خیبر کا حصہ اور صدقہ فدک کہاں گیا ؟ انہوں نے کہا اے بنت رسول(ص) میں نے رسول اللہ سے سنا ہے کہ آپ نے فرمایا کہ یہ تو ایک طمعہ تھا جو اللہ نے مجھے دیا تھا جب میرا انتقال ہوجاۓ تو یہ مسلمانوں کا ہوگا(فتوح البلدان ص 44)


جیسا کہ آپ نے ملاحظہ کیا کہ ایک حدیث میں امام جعفر صادق(ع)تصریح فرماتے ہیں کہ فدک وقف تھا، دوسری حدیث میں امام زین العابدین(ع)نے اسے قطعہ سے تعبیر کیا ہے کہ جس کے معنی صرف منافع کا اسلامی اور حکومتی زمین سے حاصل کرنا ہوتا ہے، احتجاج میں حضرت زہرا(ع)نے ابوبکر سے بعنوان صدقہ کے تعبیر کیا ہے ۔ ایک اور حدیث میں جو پہلے گزر چکی ہے امام جعفر صادق(ع)نے فرمایا ہے کہ رسول خدا(ص)نے حسن(ع)و حسین(ع)اور فاطمہ(ع)کو بلایا اور فدک انہیں دیدیا ۔ اس قسم کی احادیث سے معلوم  ہوتا ہے کہ رسول خدا(ص)نے فدک فاطمہ(ع)و علی(ع)کے خاندان کو دیا جو ولایت اور رہبری کا خاندان تھا ۔ لیکن جن روایات میں وقف وغیرہ کی تعبیر آئی ہے وہ ان روایات کے مقابل کہ جن میں بخش دینا آیا ہے بہت معمولی بلکہ ضعیف بھی شمار کی جاتی ہیں لہذا صحیح نظریہ یہی ہے کہ فدک جناب فاطمہ(ع)کی شخصی اور ذاتی ملکیت تھا جو بعد میں ان کی اولاد کی میراث بنا۔

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی

خـــانه | درباره مــــا | سرآغاز | لـــوگوهای ما | تمـــاس با من

خواهشمندیم در صورت داشتن وب سایت یا وبلاگ به وب سایت "بهشت ارغوان" قربة الی الله لینک دهید.

کپی کردن از مطالب بهشت ارغوان آزاد است. ان شاء الله لبخند حضرت زهرا نصیب همگیمون

مـــــــــــادر خیلی دوستت دارم